177

گورنر ہاؤس سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی تصدیق

ورنر ہاؤس سندھ میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی تصديق ہوگئی ہے۔

گورنر سندھ سیکریٹریٹ کے ذریعے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی انکوائری رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ ملٹری سیکریٹری سیکشن میں 80 ملازمین  کی غیرقانونی بھرتی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ کے 70ملازمین کے پاس سندھ کا ڈومیسائل نہیں۔ کئی ملازمین کی ڈگریاں جعلی اور کچھ کوغلط ترقیاں دی گئیں۔

تمام بھرتیاں 2005 سے 2013 کے درمیان یعنی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے دور میں کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں