142

ہمیں تفریق سے نہیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں تفریق سے نہیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کراچی کےمسائل حل کرنے کیلئےوفاق سےبات کرنی پڑی توکروں گا، مسائل حل کرنےکیلئےوفاق کےساتھ بات کرنےپرکوئی اعتراض نہیں ہے، مسائل حل کرنےکیلئےجس ادارےسےبات کرنی پڑی کرونگا۔

انھوں نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کابحران ہے،میرےگھرمیں بھی پانی نہیں آتا، واٹربورڈمیرےماتحت نہیں لیکن پھربھی ان سےبات کروں گا، کے ایم سی کے معاملات میں مزید بہتری لائیں گے، کراچی ہماراشہرہے،ہم نےڈیلیورکرنا ہے، ہمیں تفریق نہیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہم کراچی میں بلاتفریق کام کریں گے۔

حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا ہے کہ گزشتہ 4،5 سالوں سے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے گئے ہیں، تنقید کی جاتی ہےبلدیاتی اداروں کےپاس اختیارات نہیں ہیں،  ہم کراچی میں تبدیلی کے لیے کوششیں کریں گے، مسائل کا ادراک ہے لیکن شہریوں کی جانب سےتعاون درکار ہے، مسائل کم کرنے اوروسائل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا  مزید کہنا ہے کہ شہریوں کوریلیف دینےکی ضرورت ہے، کےایم سی نےماضی میں شہر کیلئےکام کیا ہےانکےساتھ کام کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں