221

این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے محرم الحرام کے بارے میں ضابطہ اخلاق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان و صوبوں کو ارسال کر دیا ہے اور اس کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں انڈین ویرینٹ  پھیل رہا ہے ، انڈین ویرینٹ کی وجہ سے کورونا  کا پھیلاؤ کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھ رہا ہے ، محرم الحرام کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل ناگزیر بن چکا ہے ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بیماری کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی کے مطابق علماء کرام کی مشاورت سے محرم الحرام کیلئے خصوصی ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے ، مجالس اور ماتمی جلوسوں  کے دوران ایس اوپیز پر عمل سختی سے یقینی بنایا جائے ، مجالس کے انعقاد کیلئے شرکاء کی ویکسین لازمی ہے ،

مجالس میں بوڑھوں اوربچوں کو شامل نہ ہونے دیا جائے ، مجالس میں شرکاء کی تعداد کم سے کم رکھی جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ صرف روایتی اورلائسنسز یافتہ جلوسوں پر توجہ دی جائے ، مجالس کے شرکاء کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں ، مجالس کا انعقاد  ہوادار جگہوں پر کیا جائے ، مجالس کےدوران 6 فٹ کاسماجی فاصلہ برقراررکھاجائے ، مساجد اورامام بارگاہوں میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کیلئے چھ فٹ فاصلے پر نشانات لگائے جائیں ، مجالس  کے شرکاء کےلیے ماسک لازمی  ہے۔

این سی او سی کے مطابق مجالس میں آنے والے  شرکاء کی تھرمل اسکینگ کی جائے ، مجالس داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، مجالس کے اوقات کار کم سے کم رکھے جائیں ، عمررسیدہ افراد اوربچوں  کو ٹی وی  پر مجالس دیکھنے کی تنبہ کی جائے ، کورونا ایس اوپیز کےساتھ صرف لائسنس یافتہ ماتمی جلوس کو نکالنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں