پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کے لیے خدمات کو کبھی نہیں بھولا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سلیمان رضا کی جانب سے سابق اوورسیز ایڈوائزر سید ذوالفقار بخاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
زلفی بخاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اوورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل وزیراعظم پاکستان حل کریں گے ، عمران خان کی اولین ترجیحات میں اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینا ہے، اوورسیزکمیونٹی ہمارے دلوں میں بستی ہے اور اوورسیز کمیونٹی کے بغیر ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ادھورا ہے۔
زلفی بخاری نے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طریقے سے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے بزنس ، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کو آگے لے جانے میں مدد کر رہی ہے مبارکباد کی مستحق ہے۔
یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سید سلیمان رضا نے کہا کہ جس طرح زلفی بخاری نے پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، وہ دن دور نہیں جب اوورسیزکمیونٹی کے تمام مسائل حل ہوں گے ، یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔







