201

جرائم کو سنجیدہ قانونی چارہ جوئی اور سزاؤں کی ضرورت ہے، شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جرائم کو سنجیدہ قانونی چارہ جوئی اور سزاؤں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ رحیم یار خان میں گنیش مندر پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں اس طرح کے جرائم کو سنجیدہ قانونی چارہ جوئی اور سزاؤں کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے غیر مسلم شہریوں کو تحفظ دیا جا سکے جو مظلومیت کا شکار ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ عبادت کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں