156

بیرون ملک جانیوالے طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق ہدایات جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت پید اکرنے کے لیے  آکسفورڈ کی موڈرنا ویکسین سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین بیرون ممالک جانے والے 16 سال یا زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی۔

ان طلبہ کو  لگائی جائے گی جن کے لیے ویکسین یونیورسٹی کے باعث ضروری ہے، طلبہ کو ویکسین لگوانے کے لیے ضروری کاغذات اور ویکسین کی ضرورت کا ثبوت دینا ہوگا۔

این سی او سی کی ہدایات میں مزید کہا گیاہےکہ موڈرنا پاکستان میں 18 سال یا زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں