143

کراچی میں ویکسین کی قلت بدستور برقرار

شہر قائد میں ویکسین کی قلت بدستور برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف سینٹرز پر چینی ویکسین سائنو ویک دستیاب نہیں جس کے باعث ساینو ویک کی دوسری ڈوز کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ، اس وقت صرف ایکسپو سینٹر میں سائنو ویک دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کو اس وقت  موڈرنا کی سنگل ڈوز ، کین ساینو اور پاک ویک لگائی جارہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 608 افراد کو ویکسین کی ڈوز لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ 11 ہزار 442 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 20 ہزار 166 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق صرف کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 28 ہزار 749 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 10 ہزار 847 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کی 30.69 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور سندھ کی 22.64 فیصد آبادی کو بھی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں