قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ پرویڈینس اسٹیڈیم جارج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں شرکت کے لیے اسکواڈ صبح 9 بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اسٹیڈیم روانگی سے قبل ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی صبح 8 بجے ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔







