وزیر اعظم عمران خان اپنے 1 روزہ دورے پر پشاور پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال پہنچے ہیں جہاں وہ شوکت خانم کے فیز تھری کی تکمیل اور آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کریں گے۔
معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا ہے۔







