163

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کا سلسلہ جاری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی آمد جولائی کے اختتام تک ایک ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ برس ستمبر میں آر ڈی اے اجرا کے بعد سے موجوہ مالی سال کے پہلے ماہ میں رقم کی آمد دوسری مرتبہ بلند ترین سطح پر دیکھی گئی ہے، جس سے ملک کو جولائی میں 30 کروڑ 7 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں، جون میں یہ رقم 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی جو ماہانہ 30 کروڑ سے زائد کی رقوم کا رجحان ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ستمبر 2020 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے متعارف کروایا تھا، ان اکاؤنٹس کے ذریعے ستمبر 2020 میں آنے والی رقم کا حجم صرف 70 لاکھ ڈالر تھا جو بعد میں بڑھنا شروع ہوا اور جولائی کے اختتام تک ایک ارب 87 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں