185

خوشخبری؛ گوگل نے اپنے صارفین کےلئے آسانی کردی

گوگل نے صارفین کےلئے تھرڈ پارٹی سائن ان کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو گوگل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اس طریقہ کار میں مزید بہتری کرکے سائن ان کے تجربے کو نہایت آسان کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی جائنٹ نے ‘گوگل آئڈینٹیٹی سروسز” کے نام سے متعارف کرانے والے اپنے ماڈیول میں ” ون ٹیپ آتھینٹی کیشن ” کا اضافہ کردیا ہے، جس کی بدولت تھرڈ پارٹ ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ بہت آسان ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں