145

راج کندرا پورنوگرافی کیس ؛ اداکارہ شلپا شیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا

بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد حیران کن خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا پورنوگرافی کیس کی وجہ سے اداکارہ شلپا شیٹی کو کروڑوں روپے کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے۔

شلپا شیٹی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ  بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو ’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ کی جج بھی ہیں تاہم جب سے ان کے شوہر کے کارنامے میڈیا پر آئے ہیں شلپا شیٹی کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلیٹی شو’’سپر ڈانسر چیپٹر4‘‘ میں اس ہفتے شلپا شیٹی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور ماضی کی معروف اداکارہ موشمی چیٹرجی بطور مہمان جج شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ جب سے ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے تب سے شلپا رئیلیٹی شو کی شوٹنگ نہیں کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں