163

دنیا کو بیدار ہونے اور نوٹس لینے کی ضرورت ہے ، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ دنیا کو بیدار ہونے اور نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کھل کر یہ ثابت کرنے کے لیے سب کچھ کیا ہے کہ ان کی قیادت ایک ایسے شخص کی طرف سے کی جا رہی ہے جو نازی مائنڈ سیٹ سے متاثر ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ دنیا کو بیدار ہونے اور نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں