149

یو اے ای کیلیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، مسافروں کی پریشانی دور ہوگئی

کراچی: دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معاملے پر سی اے اے نے ایئرلائنز کو سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ  نے ایئرپورٹس پر مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایئرلائنز ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے اپنا کاؤنٹر قائم کرسکتی ہیں، ٹیسٹ سہولت ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں بھی دی جاسکتی ہیں۔

خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ ایئرلائنز نے اچانک پالیسی تبدیل کی اس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، اچانک اقدامات سے مسافروں کو مشکلات پیش آئی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے مسافروں پر پی سی آرٹیسٹ کیساتھ 4 گھنٹے قبل کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط عائد کی تھی جس کے بعد ایمرٹس نے مسافروں کو لے جانے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے یو اے ای نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دی تھی، اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے سفر کے لیے ‘چیک لسٹ’ جاری کردی جس میں ان تمام شرائط پر پیشگی نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے جن پر مسافروں کو عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں اماراتی حکومت نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے سفری پابندی اٹھا لی جس کے بعد اب سفری چیک لسٹ جاری کی گئی ہے، اس فہرست میں وہ تمام شرائط موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

سفری پابندی کے خاتمے کے بعد اماراتی رہائشی ویزا رکھنے والے یو اے ای لوٹ رہے ہیں۔ ایسے میں جاری ہونے والی چیک میں لسٹ میں کہا گیا ہے کہ سفر کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضرروی ہے۔

چیک لسٹ کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ایپ ‘الحضوسن’ سے تصدیق ہونے والے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوں گے لہذا مسافر کووڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

یو اے ای سفر کے لیے متعلقہ ادارے سے آن لائن اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کے لیے ویب سائٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔ مسافر پاسپورٹ کی کاپی، امارات کا شناختی کارڈ، ویزا، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ ساتھ رکھیں، ان کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں