136

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم محرم سے 13 محرم تک تمام صوبوں اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرات اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

محرم الحرام میں حساس علاقوں میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں