143

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

اٹک میں پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سے دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ترجمان  پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں